کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔تفصیلا ت کے مطابق حالیہ دنوں فیروز خان کی والدہ صوفیہ ملک نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیروز خان کی زندگی سے متعلق کئی باتوں کا انکشاف کیا جن میں سجل علی کے ساتھ ان کے تعلق کا ذکر بھی شامل تھا۔صوفیہ ملک نے انٹرویو میں تصدیق کی کہ دونوں تعلق میں تھے لیکن یہ ان کے نصیب میں نہیں تھا اور بعد میں دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔صوفیہ ملک نے اپنے بیٹے کی طلاق اور ان پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتی ہیں لیکن خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق معاشرے میں عمومی طور پر عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ مرد کو سخت جان سمجھا جاتا ہے، جو درست نہیں۔فیروز خان کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کی طلاق کے وقت عورت کارڈ کا استعمال کیا گیاجس سے ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا اور کسی نے ان کے حق میں بات نہیں کی اس دوران ان کے خاندان نے کافی مشکلات کا سامنا کیا۔صوفیہ ملک نے اعتراف کیا کہ اس وقت انہیں اور ان کے اہلخانہ کو یہ خوف لاحق تھا کہ شاید فیروز خان کا کیریئر ختم ہو جائے لیکن خدا نے ان کیلئے راستے کھولے اور وہ مشکل وقت گزر گیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...