ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔ بھارتی شہر ممبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئی آئی ایف اے)کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔کنگ خان نے پریس کانفرنس میں جو معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی مالیت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کیلئے شپمنٹ چارجز 13 ہزار بھارتی روپوں سے زائد ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی انتہائی قیمتی ہے 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے اور دنیا بھر میں 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے پاس ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...