ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا استقبال کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وہ گزشتہ رات سعودی عرب کے دورے پر پہنچی تھیں۔ انہوں نے العلا میں قائم یونیسکوکے عالمی ورثے سے متعلق آثار قدیمہ کے مرکز کا دورہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا۔ اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان شام، لبنان اور اسرائیل و فلسطین کے درمیان جنگی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ یمن، بحیرہ احمر اور ایران کے علاوہ یوکرین جنگ کے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سے متعلق امور ، پائیدار توانائی کے شعبے میں تعاون، کھیلوں اور ثقافت کے میدان میں تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...