تل ابیب (این این آئی )امریکی صدر کی جانب سے 2000 پانڈ وزنی بموں کی منتقلی کی اجازت کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے آلات فراہم کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ! اسرائیل کو اپنے دفاع، مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور امن اور خوشحالی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری آلات دینے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔