اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے، فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کیلئے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے، فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلروں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے دفتر خارجہ کو انسانی سمگلروں کے خلاف تحقیقات میں جمع کردہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ انسانی سمگلنگ کا مکمل سد باب تمام اداروں کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے ممکن ہے۔وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ انسانی سمگلروں کی گرفتاری اور استغاثہ کے لیے درکار افرادی قوت کا حصول تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مراکش سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 27 انسانی سمگلروں کی شنخت کی جا چکی ہے اور 5 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
مقبول خبریں
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھے...
کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی...
تحریک انصاف نے عملی طور پر مذاکرات ختم کردئیے، سینیٹرعرفان صدیقی
اسلام آباد (این این آئی)حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے...
وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی...
وفاق کا نہروں کی تعمیر پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاق نے نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا...
ماحول دوست توانائی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث...