صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیلاروس کے صدر الکسنڈر لوکا شنکو کو ساتویں مرتبہ بطور صدر انتخاب پر مبارکباد

0
32

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیلاروس کے صدر الکسنڈر لوکا شنکو کو ساتویں مرتبہ بطور صدر انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اْمید ہے کہ صدر لوکا شینکو کی قیادت میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے بیلاروس کے صدر کی کامیابی اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔