واشنگٹن (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ملاقات میں محسن نقوی نیامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔جوناتھن اٹکیسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔چیف ایگزیکٹو افسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...