پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی، انتشتار چاہتی ہے ، بیرسٹرعقیل ملک

0
28

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔ عقیل ملک نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں جبکہ ہم نے صحافی برادری کو ٹارگٹ نہیں کیا، یہ سب کیلئے ہے۔