ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی۔فلم”سرزمین” 2025 میں ہی ریلیز کی جائے گی۔فلم میں ابراہیم علی خان کے علاوہ کاجول بھی اہم کرادار ادا کرتی نظر آئیں گیـبھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پر اداکارہ بپاشا باسو اور دیگر مداحوں نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابراہیم علی خان ہدایت کار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور معاون ہدایت کار کام کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...