ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کرنے والے ہیں اور ان کی قریبی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 59سالہ اداکار نے اپنی اس نئی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کروا دیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ عامر کی ساتھی کا تعلق بنگلور سے ہے اور حال ہی میں وہ ان کے پورے خاندان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ ملاقات خوشگوار رہی اور خاندان نے انہیں خوش آمدید کہا تاہم ذرائع نے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور مزید تفصیلات نہ بتانے کی درخواست کی ہے۔عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986میں ہوئی تھی لیکن دونوں 2002میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005میں عامر خان نے فلم ساز کرن را سے شادی کی لیکن 2021میں طلاق ہو گئی اور اب عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے اور اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔اگرچہ عامر خان یا ان کے خاندان کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعلق کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...