بیروت(این این آئی )حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی تدفین کا اعلان 23 فروری کو کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نعیم قاسم نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ ہم نے اجتماعی جنازے کے لیے 23 فروری کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس تقریب میں پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے سابق سربراہ ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی شامل ہوگا جو اکتوبر کے اوائل میں اسی طرح کے اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔ نعیم قاسم نے پہلی بار انکشاف کیا کہ صفی الدین کو نصراللہ کی جگہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا لیکن ان حوالے سے اعلان سے پہلے ہی انہیں بھی قتل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کو بیروت کے جنوب میں اور صفی الدین کو جنوبی لبنان میں ان کے آبائی شہر میں دفن کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...