واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اگلے ہفتے ملاقات کے لیے وائٹ ہائوس آنے کی دعوت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی طرف سے اس دعوت کی تصدیق اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد کی گئی ہے جب بھارتی شہریوں کو امریکہ سے ‘ ڈی پورٹ’ کرنے کے لیے فوجی طیارہ بھارت روانہ ہوا تھا۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے بھارتی رہنما نریندر مودی سے 27 جنوری کو فون پر گفتگو کی تھی۔ اس ابتدائی گفتگو میں بھارت کے غیر قانونی امیگرنٹس کے امریکہ سے واپس بھیجے جانے کے معاملے کے علاوہ دو طرفہ تجارت اور امریکی ساختہ اسلحے کی بھارت کو فروخت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔