دمشق(این این آئی )شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں انتخابات کے انعقاد میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار شام کے ایک نجی ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں احمد الشرع نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے شام میں چار سے پانچ سال کا وقت لگے گا۔شامی صدر نے کہاکہ ووٹ ڈالنے تک کے سارے عمل اور اس کے لیے انتخابی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے وقت چاہیے ہو گا۔احمد الشرع نے انتخابی عمل تک پہنچنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو ‘ ریگولیٹ’ کرنے کے لیے قانون کی ضرورت کی طرف بھی متوجہ کیا اور کہا کہ شام ایک جمہوریہ کے طور پر کام کرے گا ،جس میں ایک مقننہ اور ایک انتظامیہ ہو گی۔