غزہ پر میری تجویز سب کو پسند ہے،امریکی صدر ٹرمپ کا دعوی

0
29

غزہ (این این آئی )بین الاقوامی اور عرب مذمتوں کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر امریکی کنٹرول اور اس کے باشندوں کی نقل مکانی کے حوالے سے ان کی تجویز کو ہر کوئی پسند کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریپبلکن ارب پتی امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں کو اپنے خیال کے ردعمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے۔