لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کیلئے نئی پالیسی مرتب کر لی، جس کے تحت گندم کی خریداری اب نجی کمپنیاں کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب گندم رکھنے کے لیے نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام فراہم کرے گا۔نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک کے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی گندم کی خریداری کے عمل کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کوشش ہے۔محکمہ خوراک پنجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ نے کہاہے کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو کسان تباہ و برباد ہوجائیں گے۔
مقبول خبریں
8 فروری کو یوم سیاہ پر بھرپوااحتجاج کیاجائیگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔نجی ٹی وی...
بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،ماہرنگ بلوچ نے...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد...
پیکا ایکٹ کسی پرقدغن لگانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے،وفاقی وزیر...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کی ذمہ داری صرف ایک ادارہ...
جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے...
وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت...