اسلام آباد (این این آئی)مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ فچ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کے استحکام اور شرح سود میں کمی کو خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف ہے، یہ پیشرفت مشکل اقتصادی حالات سے نکلنے کی امید پیدا کرتی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل اور معیشت کی دانشمندانہ سمت ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ مشیر قانون وانصاف نے کہاکہ ہمیں وزیراعظم کی قیادت میں اس معاشی بحالی کے سفر کو مزید رفتار دینا ہوگی تاکہ عوام کو اس کے ثمرات جلد میسر آئیں۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری
واشنگٹن/کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان...
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ...
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل...
لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی...
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ، مخلوق خدا...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری ،مہنگائی...
اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی (این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ...