اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طبیب اردوان کے حالیہ دورے کی ہے، جب انہوں نے الیکٹرک گاڑی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو تحفے میں دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...