ممبئی (این این آئی)پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ڈمپل کوئن ہانیہ عامر کی لندن کنسرٹ میں سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے اسٹیج پر مدعو کرنے کی ویڈیو کے خوب چرچے ہوئے تھے جس کے بعد سے دونوں کی کیمسٹری کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، اب بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کی فلم کاسٹنگ کی خبروں نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کے مداح دنگ رہ گئے ہیں۔پاکستان کے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم سے متعلق ایک پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی بالی ووڈ میں روم کوم فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ اس منصوبے سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار ایک رومانوی کامیڈی فلم میں کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اگر اس منصوبے کو حقیقیت کی شکل دی گئی تو اس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور مختلف انداز سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کو ہو گا
پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے...
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے...
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(این این آئی)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ...
میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل...
کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی...