الاذقیہ آمد پر شامی صدر کا فقید المثال خیر مقدم، کاندھوں پر اٹھا لیا گیا

0
45

دمشق(این این آئی )شام کے صدر احمد الشرع نے شامی کے ساحلی شہر لاذقیہ کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے شیخ ظاہر سکوائر میں شامی صدر کے حق میں نعرے بازی کی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق احمد الشرع کا لاذقیہ گورنری کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ شام کے سابق صدر حافظ الاسد اور ان کے بیٹے بشار کا گڑھ ہے۔گورنریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ احمد الشرع ادلب گورنریٹ سے حلب- لاذقیہ کے راستے آتے ہوئے شہر پہنچے۔ یہ راستہ 2013 سے مسلح گروپوں کی جانب سے جنوب مغربی ادلب کے دیہی علاقوں پر قبضے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ روس نے اس سڑک کو کھولنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا تھا۔ لاذقیہ گورنریٹ میں شامی حکومتی افواج کے درمیان بڑے تصادم ہوئے تھے۔اپنے پہلے دورے میں شامی صدر احمد الشرع نے حلب اور ادلب گورنریٹس کا دورہ کیا اور دونوں گورنریٹس اور کیمپ کے رہائشیوں سے ملاقات کی۔