ممبئی (این این آئی)بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔بھارتی اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں، مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟راکھی سانت نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔
مقبول خبریں
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کو ہو گا
پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے...
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے...
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(این این آئی)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ...
میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل...
کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی...