میونخ (این این آئی )یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے اپنے یورپی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ نیٹو کو کمزور کیا گیا تو روس نیٹو پر جارحانہ جنگ شروع کر دے گا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ٹرمپ اور پوتین کی حالیہ دنوں اعلان کردہ متوقع ملاقات کے چند دن بعد میونخ کی سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں نیٹو ممالک کے لیے خطرات پر بات کررہے تھے۔انہوں نے اس موقع سے قبل صدر ٹرمپ کے نیٹو مستقبل کے بارے میں خیالات کی روشنی میں یورپی ملکوں کے لیے نئے چیلنجوں کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نیٹو کے لیے امریکی امداد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے ٹرمپ کی طرف سے یوکرین کو جنگ بندی مذاکرات کی طرف لانے کی بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا روسی رہنما پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے ۔صدر زیلنسکی نے ممکنہ منظر نامے میں نیٹو ملکوں کے خلاف پوتین کی طرف جنگی جارحیت کے خدشات بیان کیے۔ جب امریکہ نیٹو ممالک سے اپنی فورسز کو نکال لے جائے گا۔ان کے مطابق روس ایک تیزر رفتار رجحان کے ساتھ ہے۔ ‘ میں جانتا ہوں روس تیس فیصد یورپ تک آگے بڑھتا ہے یا 50 فیصد تک خود کو پھیلانا چاہتا ہے۔یوکرینی صدر نے یورپی ملکوں کی ایک مشترکہ فوج کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا ‘امریکہ پر مزید دفاعی انحصار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ہم اس امر کو رد نہیں کر سکتے کہ امریکہ یورپ کو نہیں کر دے گا۔ اس لیے وقت آگیا ہے کہ یورپ کی نئی فوج تخلیق کی جائے۔انہوں نے براعظم یورپ کے لیے ایک نئی مشترکہ فوج پر زور دیا۔زیلنسکی نے کہا کہ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ پوتین بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ لیکن میں نے صدر ٹرمپ سے کہا نہیں پوتین جھوٹا ہے۔ وہ کوئی امن نہیں چاہتا۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں پوتین امریکی صدر سے تھوڑا سا خوفزدہ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ خوف واقعی پوتین کو امن مذاکرات کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ زیلنسکی نے یہ بھی کہا پوتین پر بھروسہ نہ کریں۔
مقبول خبریں
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کو ہو گا
پشاور(این این آئی)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہو گا۔اس حوالے سے...
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے...
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی...
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(این این آئی)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ...
میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل...
کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی...