دوحہ(این این آئی)امریکا کی ٹینس کھلاڑی امندا انسیمووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ 23 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی کا قطر میں کیریئر کا سب سے بڑاعزاز ہے۔امریکا کی 23 سالہ ٹینس سٹار امندا انسیمووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں لٹویا کی حریف کھلاڑی اوسٹاپنکو کو شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی 23 سالہ امنداانسیمووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی حریف کھلاڑی اوسٹاپنکو کوسٹریٹ سیٹس میں 4ـ6 اور3ـ6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کی فاتح کھلاڑی کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔لٹویا کی اوسٹاپنکو نے ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں ایونٹ کی دفاعی چیمپئن پولینڈ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...