کراچی(این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن شروع ہوگیا، فاسٹ بولر حارث رؤف کی بھی نیٹس پر واپسی ہوگئی۔فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈکے خلاف پہلے میچ میں انجرڈ ہوئے تھے، ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد حارث نے آج نیٹس پر ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کی۔ حارث رؤف نے سیشن کے آغاز میں تنہا نیٹس پر چند گیندیں کرائیں۔پاکستانی ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی، پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔قومی ٹیم کیکپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد آج ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے اوول گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائیگا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...