اسلام آباد/کراچی/پشاور/لاہور/کوئٹہ/مظفر آباد/گلگت (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور دس محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیاا سلسلے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں جلوس نکالے گئے ، امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا، علماء کرام، ذاکرین نے امام عالی مقام اور دیگر شہدا کی قربانی اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی،کسی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طورپر بند رہی ، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور دس محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا اسلسلے میں یوم عاشور کے موقع پر امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا اورآزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور قبائلی علاقہ جات سمیت ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے ، اس موقع پر حضرت امام عالی مقام اور خانوادے کے دیگر شہدا کو پرسہ پیش کیا گیا،علماء کرام، ذاکرین نے امام عالی مقام اور دیگر شہدا کی قربانی اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی،ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوسوں کے علاوہ آٹھویں اور نویں محرم الحرام کو بھی بعض شہروں میں جلوس برآمد ہوئے جن میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ المرتضی سیکٹر جی نائن فورسے امام با رگاہ الصادق سیکٹر جی نائن ٹو تک اتوار کو آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالا گیا اور نویں محرم الحرام کو نواسہ رسولۖحضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہو ا اور سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو ا۔ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جلوس و مجالس کے شرکا کی سکیورٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ تمام انسپکٹرز جنرلز نے حساس قرار دیئے گئے علاقوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے لئے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہا جس کی بدولت کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اوراسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کی نگرانی خودکر کی۔ جلوسوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا تھا تاکہ جلوسوں کے راستے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ، تا ہم جلوسوں کے روٹس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...