اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی میں ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے، ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں پارلیمان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسپیکر نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے تسلسل اور جمہوریت کی مظبوطی ملکی بقا اور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملکی تعمیر وترقء کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کو مل کرملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی بالادستی کیلیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمان موثر قانون سازی کے ذریعے اہم کردار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موثر قانون سازی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کے لیے ضروری ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے 75 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی کے زیر اہتمام 10 سے 14 اگست تک ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منائی جا رہی ہیں ۔انہوں کہا کہ ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں موجودہ اور سابق اراکین پارلیمان، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کو منعقد کرنے کا مقصد عوام میں پارلیمان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل پارلیمانی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی اور ملک میں جمہوریت کا تسلسل ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان عوامی امنگوں کا آئینہ دار ادارہ ہے، اور پارلیمان کے ذریعے موثر قانون سازی کر کے ہم ملک ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے موثر قانون سازی پر یقین رکھتی ہے ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...