ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، فریقین کو نوٹس

0
159

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کے کیس میںپی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کیس نے کی ۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری روسٹرم پر آئے ۔ عدالت نے کہاکہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں ۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیاکہ آپ کیا چاہتے ہیں ؟ ۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے ۔ عدالت نے کہاکہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں ۔ وکیل نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں 123 استعفیٰ ہم نے دئیے ہیں سب پر الیکشن کرایا جائے 9 پر نا ہو ۔ عدالت نے کہاکہ 16 اگست کے لیے آپ کا کیس رکھا ہوا ہے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔