سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج ریاض میں ملاقات کریں گے

0
39

ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہنما، اردن کے بادشاہ اور مصری صدر آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک غیر رسمی برادرانہ ملاقات کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ملاقات ان خصوصی دوستانہ ملاقاتوں کے تناظر میں ہو رہی ہے جو خلیج تعاون کونسل، اردن اور مصر کے رہنمائوں کے درمیان کئی سالوں سے وقفے وقفے سے منعقد ہوتی رہی ہیں۔