ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس

0
34

غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی پوری قانونی حیثیت رکھتی ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم حازم کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کی پٹی کی انتظامیہ کے مستقبل کے حوالے سے کئی رعائتیں پیش کی ہیں۔انھوں نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ مستقبل میں انتظامیہ میں حماس کا ہونا ضروری نہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ معاملہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں زیر بحث آئے گا۔حازم قاسم نے بتایا کہ موبائل گھروں کی تھوڑی تعداد غزہ کی پٹی میں داخل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ کچھ بھاری مشینری بھی آئی ہے۔