اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا کے مزید تین سوباون مریض سامنے آگئے ،تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو دوتک پہنچ گئی ،چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسزکی شرح دو اعشاریہ چھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک سو تریپن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلق اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13ہزار325 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 352 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گذشتہ روز ملک میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی،اسوقت ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 153 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،گزشتہ روز کورونا مثبت کیسزکی شرح 2اعشاریہ 64فیصد ریکارڈ کی گئی ، پشاورمیں سب سے زیادہ 10.13 فیصد شرح رہی ،سرگودھا میں 7.69 فیصد ،اسلام آباد میں 7.67 فیصد ،صوابی میں 7.41 فیصد ،ایبٹ آباد میں 7.14 فیصد اورگجرات میں 6.25 فیصد شرح رہی ، بہاولپورمیں 5.63 فیصد،لاہورمیں4.97 فیصد ،مظفرآباد میں4.35 فیصد اور کراچی میں 1.51 فیصد شرح رہی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...