اسلام آباد این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کی تخریب پاکستانی قوم کی تقسیم اور انتشار کی سازش کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے قوم کو خبردار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کار خاص کا افواج پاکستان کو اکسانے کا بیانیہ عمران خان کی آشیرباد کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو قانون کی کٹہرے میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی اداروں پر ہرزہ سرائی نامنظور اور ناقابل برداشت ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی اداروں کو بغاوت پر اکسانا اور ساکھ مجروع کرنا غداری کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کے ہر خاندان کے افراد قومی سلامتی اداروں میں شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی والو ڈرو اس گھڑی سے جب ارض وطن کے غیور بیٹے قومی مجرمین کی چمڑی ادھیڑ کے رکھ دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک و ملت دشمنوں کے مذموم مقاصد اور ناپاک عزائم۔کو عوامی قوت سے ناکام بنائے گی ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...