نوجوان پاکستان کا مستقبل ،انہیں تعلیم ،کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے’احسن اقبال

0
18

نارووال( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں تعلیم اور کھیلوں کی بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف نارووال کے تین روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کی سپورٹس سٹی میں افتتاحی تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا، رجسٹرار ڈاکٹر محمد حسیب سرور کے علاوہ طلبہ و طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران ، سیاسی ، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے ،نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کارروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس منصوبے کے فنڈز بند کرکے 5سال کام کو روکے رکھا جس سے اس کا باقی ماندہ کام جو 80کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونا تھا اب اس کا تخمینہ تقریباً سوا 2ارب تک جا پہنچا ہے جو اس ملک کی غریب عوام ٹیکسوں کی صورت میں ادا کریں گے لیکن ہم پرامید ہیں اسی سال ہی ہم اس کا باقی ماندہ کام مکمل کرکے نارووال سپورٹس سٹی کو پاکستان میں کھیلوں کا ایک ایسا جدید مرکز ہو گا جہاں پر مستقبل کے ارشد ندیم انشااللہ ہوں گے ا