لندن(این این آئی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کو برطانیہ میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے، اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔ اداکارہ بشری انصاری کو شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات اور رفاعی کاموں کے باعث ایوارڈ دیا گیا ہے۔اس تقریب کاانعقاد لیبر ایشیئن سوسائٹی نے کیا تھا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایوارڈ پارلیمنٹ کی کمیٹی روم میں پیش کیا گیا، میزبانی کے فرائض ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے ادا کیے۔مذکورہ تقریب میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان اور دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں، بشری انصاری پہلی پاکستانی خاتون اداکارہ ہیں جنہیں برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں سب سے علیحدہ مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے اردو زبان کو دنیا بھر میں فروغ مل رہا ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاکستانی ڈرامے پوری دنیا میں پاکستانی ملبوسات، جیولری اور کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے دوسری شادی کے حوالے سے اعتراف کے بعد مداحوں کو ان پر زور فرمائش پر اپنے شوہر سے بھی ملوا دیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر کیے جانے والے وی لاگ میں اداکارہ پہلی بار باضابطہ طور پر اپنے شوہر اقبال حسین کو سامنے لے آئیں اور ان کا تعارف کروایا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...