شاہ سلمان کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ، عالمی امن کے فروغ کی پاسداری کا اعادہ

0
31

ریاض (این این آئی )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے روسی صدر کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطے اور امریکا کے ساتھ مفید بات چیت کی میزبانی کی کوششوں کے حوالے سے سعودی عرب کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر ولادی میر پوتین کا شکریہ ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔