پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے؟ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا کالے قانون کے بعد عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اخبارات اشتہارات میں بدل دیے گئے ہیں، اخبار میں اب خبر نہیں اشتہار شائع ہوگا۔ بتایا جائے کتنے پیسے ایک فرد کی تشہیر پر خرچ ہوئے؟ تحقیقات ہونی چاہیے کہ سرکاری پیسہ کیوں لٹایا گیا؟ ذمہ داروں سے یہ پیسہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی اشتہاری ڈرامہ بازی تک محدود ہے، عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔ مریم نواز شریف کی ”سرکاری پروموشن” کا مزاحیہ اشتہار فرسٹریشن کی انتہا ہے، عوام کا لیڈر بننے کے شوق میں یہ کردار مذاق بن چکے ہیں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ سرکاری اشتہاروں کے ذریعے عوام کا پیسہ ”دو غیر سیاسی بچوں” کو زبردستی لیڈر بنانے پر لٹانا بدقسمتی ہے، چھبیسویں ترمیم نہ ہوتی تو شاید عدلیہ قومیں وسائل کی لوٹ مار اور اپنے حکم کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیتی۔
مقبول خبریں
پاک چین کاروباری اداروں کیدرمیان پاکستان میں ای وی کے فروغ کیلئے معاہدے پر...
بیجنگ(این این آئی)شنگھائی لانچ آٹوموٹو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (لانچ) اور پاکستان میں الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ میں پیش پیش یوسف دیوان کمپنیز (وائی ڈی...
تاشقند،وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
تاشقند(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں بدھ کو یہاں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جو ازبکستان کے دو روزہ...
عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے،اعظم...
نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے...
وزیراعظم اور ازبکستان صدر کے درمیان ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون...
تاشقند (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر...
ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش...