اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں،بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تا حال نہیں ہورہا۔ترجمان نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔ترجمان نے کہاکہ اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی،لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی مدد کریں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...