دمشق(این این آئی)شام میں آئینی اعلامیہ کا مسودہ تیار کرنے والی قانونی کمیٹی نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے تیار کردہ 2012 کے آئین کے خاتمے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے قانونی خلا کی روشنی میں ایک ایسا آئینی اعلامیے کا مسودہ تیار کرنا ضروری ہو گیا ہے جو عبوری مرحلے کو منظم کرتا ہو اور ریاست کو استحکام اور تعمیر نو کی طرف گامزن کرتا ہو اور اسے مستقل آئین کا متبادل نہ سمجھا جائے۔کمیٹی نے شامی خبر رساں ایجنسی کو ایک بیان میں قانونی کمیٹی نے مزید کہا کہ آئینی اعلامیہ اپنی قانونی حیثیت نیشنل ڈائیلاگ کانفرنس اور فتح کانفرنس سے حاصل کرتا ہے جہاں شامی عوام کے مختلف اجزا نے ایک ایسے قانونی فریم ورک جو عبوری مرحلے کو منظم کرتا ہو کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اعلامیہ حکمرانی کی بنیادوں کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ شام میں انسانی حقوق اور آزادیوں کی ایک قانونی دستاویز کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ تین اتھارٹیز مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات کی وضاحت کرتا ہے۔قانونی کمیٹی نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ قانونی کمیٹی سب سے اہم اصولوں اور آرٹیکلز کا مطالعہ کرنے کے بعد آئینی اعلامیہ کے ایسے مسودے کو لکھنے کی ذمہ دار ہے جس میں ملک کے مفاد کو حاصل کرنا اور عبوری مرحلے کے تقاضوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ قانونی کمیٹی قومی ڈائیلاگ اور کانفرنس کے دوران ہونے والی بات چیت سے خیالات اخذ کرنے کی خواہش مند ہے۔آئینی اعلامیہ کا مسودہ تیار کرنے والی قانونی کمیٹی نے کہا مسودہ تیار کرنے کے کام کی تکمیل کے ساتھ ہم ایک تجویز جمہوریہ کے ایوان صدر کو پیش کریں گے جس کا مقصد ایک مزید مستحکم اور منصفانہ شام کی طرف منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے قانون اور اداروں پر مبنی ایک نیا مرحلہ قائم کرنا ہوگا۔ ملک کا صدر آئینی اعلامیہ کے اجرا کی تاریخ سے 60 دنوں کے اندر عوامی اسمبلی کا تقرر کرے گا بشرطیکہ عوامی اسمبلی میں 100 ارکان شامل ہوں۔ صدر اسے دو سال کے لیے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقرر کرے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...