ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 روز کی کمائی میں پشپا 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی 10 روز میں فلم چھاوا نے 326 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔چھاوا کی اس غیر معمولی کامیابی نے اسے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل کر دیا ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل نے مراٹھا جنگجو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی اہلیہ یسو بائی کا کردار نبھایا۔فلم کی کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔14فروری کو ریلیز ہونے والی فلم چھاوا نے بھارت میں 528 کروڑ کا بزنس کرلیا جبکہ اسکی مجموعی کمائی 613 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔یہی نہیں بلکہ وکی کوشل کی فلم نے الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے ایک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ چھاوا تیسرے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ چھاوا نے تیسرے ویک اینڈ پر 60 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ پشپا نے 60 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...