پشاور(این این آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف جو بھی بات کرے ان کی مذمت کرتے ہیں ،شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور ایف آئی اے کے نوٹس پر کہا کہ یہ ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ ہم نیصرف سہولت کے لیے کھولا تھا اور یہ غیرقانونی نہیں ہے، اکاؤنٹ ملازمین کی تنخواہوں اور دفترکے اخراجات کے لیے کھولا تھا، اکاؤنٹ سے رقم جمع اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اکاؤنٹ سے 6 سال میں صرف 21 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی اس وقت ایک تحریک کے عمل سے گزر رہی ہے، ہم کسی کے غلام نہیں بلکہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں۔شہباز گل سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فوج کیخلاف (ن) لیگ، مولانا فضل الرحمان نے جو لہجہ استعمال کیا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، فوج کے خلاف جو بھی بات کرے ان کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کے خلاف ثبوت ہے توعدالت میں پیش کیا جائے،عدالت میں اس کا فیصلہ ہو۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...