راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یزیدی حکومتوں کو شرم نہیں انہوں نے 10 محرم کے دن میرے گھر میں ریڈ مارا۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے 4 گاڑیوں کے ساتھ میرے اسلام آباد والے گھر میں ریڈ کیا اور لال حویلی میں سفید کپڑے پہنے پوری پلاٹون بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں میں نے اپنی آدھی جوانی جیل میں کاٹی ہے، میں جیل سے گھبرانے والا نہیں، جیل میری سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے۔سابق وزیر نے کہاکہ میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں ہوں، نہ میں منی لانڈر یا سامراج کا ایجنٹ ہوں، میں پاکستان اور اس کی عظمت کا سپاہی ہوں، ہر قیمت پر میں پاکستان کے اصول اور عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا، جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے، بھگوڑوں جو سعودی عرب اور لندن بھاگتے ہو۔انہوں نے کہا کہ وارنٹ لے آؤ، میں نے اپنا بکسا باندھا ہوا ہے، آجاؤ! میں چلتا ہوں، میں نے اپنا پیسٹ، شیونگ کریم اور دوائی سب رکھ لی ہے لیکن اگر وارنٹ کے بغیر میرے گھر میں داخل ہوئے تو میں اپنی حفاظت کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتا ہوں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...