قاہرہ(این این آئی )غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے کے حتمی فارمولے تک پہنچنے کے لیے ہنگامی عرب سربراہ اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہوا۔ اس موقع یپر غزہ سے متعلق مصری منصوبہ عرب رہنمائوں کو پیش کیاگیا۔سربراہ اجلاس کے آغاز میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو خود ارادیت کا حق حاصل ہے،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بحرین فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کے حوالے سے مجوزہ مصری منصوبے کی تعریف کرتے ہیں اور اس کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں۔اجلاس سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہہ ہم یہ سربراہی اجلاس فلسطینیوں کے مطالبے کے جواب میں منعقد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جس سے سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔السیسی نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے لوگ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کی امید رکھتے ہیں، غزہ کی جنگ نے ہتھیاروں کے زور پر اس کے باشندوں کی پٹی کو خالی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصر فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششوں کا سختی سے مقابلہ کر رہا ہے، اور غزہ کے لوگوں کو ان کی زمینوں میں رہنے کی حمایت کرتا ہے۔ مصر صرف سچائی اور انصاف پر مبنی امن کو جانتا ہے۔صدر السیسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں جنگ بندی کو جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ مل کر غزہ کے انتظام کے لیے ایک آزاد کمیٹی تشکیل دی۔یہ کمیٹی فلسطینی اتھارٹی کی واپسی کی تیاری کے لیے غزہ کے معاملات کو سہل بنانے کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مصر فلسطینی عملے کو تربیت دے گا جو غزہ کے معاملات کو سنبھالیں گے۔غزہ کے حوالے سے ہمارا منصوبہ فلسطینی عوام کے ریاست کے قیام کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مصر اگلے اپریل میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں غزہ کے حوالے سے ان کے منصوبے کے لیے حمایت کو متحرک کرنے پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ مصر مسجد اقصی میں مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف خبردار کرتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...