لاہور(این این آئی)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اداکارہ و ماڈل عریشہ رضی خان کے ماں بننے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔اداکارہ عریشہ رضی خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عبدل دایان رکھا ہے۔عریشہ رضی نے لکھا ہے کہ ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للہ! ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آ گئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنا دیا ہے۔ اس پوسٹ پر جہاں ہر خاص و عام نے اداکارہ کو اس خوش خبری پر مبارک باد دی، وہیں شگفتہ اعجاز نے بھی تبصرہ کیا ہے۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے لکھا ہے کہ ماشا اللہ یقین نہیں آ رہا ہے آپ ماں بن گئی ہو۔شگفتہ اعجاز کے اس کمنٹ پر اداکارہ عریشہ رضی نے ردِ عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔اداکارہ نے ریپلائی میں لکھا ہے کہ مجھے بھی یقین نہیں آ رہا ہے مگر شکر الحمدللہ۔واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کا عبداللہ فرخ کے ساتھ 2022 میں نکاح اور گزشتہ سال کے آغاز میں رخصتی ہوئی تھی۔یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...