دبئی(این این آئی):نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ (بروز اتوارکو)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم،دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں۔ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔
مقبول خبریں
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ...
وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے...
میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا، ٹرمپ
ریاض(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اب سے ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔عرب ٹی...
یوکرین کے صدر پیر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
کیف (این این آئی )یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پیر کے روز سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے، امریکہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث داعش دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا...