دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو?نٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں وہیں شائقین کا جوش وجذبہ بھی دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں سفر، تاریخی اور یادگار مقامات، افتتاحی تقریب، 2017 کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ جلی حروف میں Thank you Pakistan (شکریہ پاکستان) کے جملے سے کیا گیا ہے۔دریں اثنا آئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے بھی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا۔ڈیومسکر نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے باعث فائنل میچ 9 مارچ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...