ممبئی (این این آئی)مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلی مثال قائم کردی، جسے دیکھ کر بیٹی بھی حیرت زدہ ہوگئی۔ روینا ٹنڈن اپنی بیٹی راشا تھاڈانی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں، جہاں ان کی سخاوت نے سب کو حیران کردیا۔جیسے ہی وہ چیک اِن پوائنٹ کی طرف بڑھیں تو ایک پاپارازی (فوٹوگرافر)نے ان کی سونے کی بالیوں کی تعریف کی، جس پر اداکارہ نے فورا ایک بالی اتاری اور تحفے میں دے دی۔ایئرپورٹ پر جب ایک پاپارازی نے روینا کی خوبصورت سونے کی بالیوں کی تعریف کی تو انہوں نے حیران کن انداز میں پوچھا، کون سی؟ پھر مسکراتے ہوئے اپنے بائیں کان سے ایک بالی نکالی اور اسے دے دی۔اس دوران ان کی بیٹی راشا تھاڈانی حیرت زدہ ہو کر اپنی ماں کو دیکھتی رہ گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مداحوں نے روینا ٹنڈن کی فیاضی کی کھل کر تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، واہ، سونے کا دل ورنہ آج کے دور میں کون سونا دیتا ہے؟ایک اور صارف نے لکھا، ایسے نیک دل لوگ ہی دوسروں میں بانٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...