ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور مس ورلڈ 1994 ایشوریا رائے دنیا کی حسین ترین خواتین میں شمار کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں چہرے کا تجزیہ کرنے والیایک ٹول نے ان کی خوبصورتی کا تجزیہ کیا اور ان کے چہرے کی نسوانی خصوصیات کو ان کی غیر معمولی کشش کی بنیادی وجہ قرار دیا۔آسٹریلیوی ادارے Qoves Studio کے تازہ ترین پوسٹ میں ایک ویڈیو میں ایشوریا کے چہرے کی تفصیلات بیان کی گئیں۔ ویڈیو کے وائس اوور میں بتایا گیا کہ ان کے چہرے کی خوبصورتی کا معیار فیس ایستھیٹک لٹریچر میں اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے، جو انہیں خاص طور پر پرکشش بناتا ہے۔انکے چہرے کی نمایاں خصوصیات میں خوبصورت خمیدہ بھنویں، Low Hairline، بھرا ہوا گلابی لب اور انتہائی بڑی آنکھیں، سیدھا اور چپٹا ماتھا جو چہرے کو ایک خاص خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، چہرے کی نسوانیت خواتین کی خوبصورتی کا ایک بنیادی عنصر ہے اور ایشوریا کا چہرہ دنیا کے سب سے زیادہ نسوانی چہروں میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ انہیں حسین خاتون سمجھا جاتا ہے۔اس تجزیے کے بعد مداحوں نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ ایک مداح نے تبصرہ کیاکہ وہ آج بھی سب سے زیادہ حسین ہیں، ایک اور نے لکھا،یہ خاتون ہمیشہ ایک آئیکون رہیں گی۔ایک اور صارف نے کہاکہ وہ واقعی حیران کن حد تک خوبصورت ہیںجبکہ ایک مداح نے تبصرہ کیا،وہ صرف چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں جانی جاتی، بلکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ، بہترین رقاصہ اور ایک مہربان انسان ہیں، جنہوں نے معاشرے کیلیے بیشمار خدمات انجام دی ہیں۔ایشوریا رائے نے 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم ایروور سے اپنے فلم کیریئر کا آغاز کیا۔ اسی سال ان کی پہلی بالی ووڈ فلم اور پیار ہوگیا بھی ریلیز ہوئی۔ بعدازاں انہوں نے ہم دل دے چکے صنم، دیوداس اور جودھا اکبر جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنائی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...