بیروت(این این آئی)لبنان اور اسرائیل کے درمیان زمینی سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والی حالیہ بات چیت کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے دستبرداری سے انکار کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر دفاع یسراسرائیل کاٹز نے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور متعدد اعلی فوجی حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے فورا بعد اس بات کا اعادہ کیا کہ فوج لبنان کے پانچ چوکیوں پر غیر معینہ مدت تک قابض رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ متنازع سرحدی مقامات پر مذاکرات سے قطع نظر شمال کے باشندوں کی حفاظت کے لیے یہ باقی رہنا ضروری ہے۔انہوں نے ان پانچ پوائنٹس پر اسرائیلی فورسز کو مزید تقویت دینے اور حزب اللہ کی خلاف ورزیوں کے خلاف طاقت اور عزم کے ساتھ کارروائی کا بھی حکم دیا۔
مقبول خبریں
پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا
بھمبر(این این آئی)بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ پاک فوج کی مستعدی اور شجاعت کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کشیدگی پر اظہار تشویش، بھارت اور پاکستان کے...
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو...
بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوں سے...
اسلام آباد /لندن(این این آئی) وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے...
31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر کام کا...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 31 برس بعد نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ پر...
مولاناغفور حیدری کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر جیل میں سی ٹی ڈی...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی...