غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کا ایک عارضی منصوبہ ہے،امریکہ

0
21

واشنگٹن(این این آئی)غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوسرے روز بھی جاری رہنے اور پٹی کے مرکز اور جنوب میں زمینی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کا ایک عارضی منصوبہ ہے۔ لیکن اس کا موقع تیزی سے کم ہوتا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ہمارے پاس ابھی بھی جنگ بندی میں توسیع اور 5 یرغمالیوں کو زندہ رہا کرنے کا ایک عارضی منصوبہ موجود ہے، ان یرغمالیوں میں امریکی ایڈن الیگزینڈر بھی شامل ہے۔اس تجویز میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کی رہائی بھی شامل ہو گی۔ جنگ بندی میں توسیع میں ناکامی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، موقع اب بھی موجود ہے لیکن یہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔