کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے بالی وڈ کی حسینہ ایشوریا رائے کا مشہور فلمی لک چرا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔رپورٹ کے مطابق ثنا جاوید کی شو کیلئے لیا گیا ایک لک سوشل میڈیا پر خوب چرچوں میں آگیا اور اس کی وجہ اس لک کی بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے کے ایک فلمی لک سے مشابہت ہے۔ثنا جاوید نے کلاتھنگ برانڈ ‘آمنہ چوہدری’کی سیاہ نیٹ سے تیار کردہ لمبی قمیص کے ساتھ سیاہ شلوار اور دوپٹہ پہنی نظر آئیں جس کی قیمت 64ہزار 740روپے ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے اپنی لک کو دلکش بناتے ہوئے گھنگریالے بالوں میں دو گلاب کے پھول سجائے۔اداکارہ کا سیاہ لباس پہنا اور پھر زلفوں میں سائڈ پر گلاب لگانا فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا ہے کیونکہ انہیں یہ لک دیکھ کر ایشوریا رائے کی سال 2010میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گزارش’کا لک یاد آگیا۔اداکارہ نے اس فلم میں سیاہ لباس پہنا تھا اور انہوں نے بھی زلفوں میں سرخ گلاب لگائے تھے جو اس کردار کی خاص شناخت تھی۔سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کے اس لک پر ایک صارف نے لکھا کہ عجیب بالی وڈ میں ہی چلی جاؤ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ چائنا کی ایشوریا رائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...