عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا

0
13

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر، کنزی ہاشمی، ماورا حسین اور ماہرہ خان کے بعد اب اداکارہ عائزہ خان بھی بھارتی پراجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں،یہ خبر اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے بعد سے گردش کر رہی ہے۔عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں سفر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے پاکستان اور انڈیا کے جھنڈے اور ہاتھ ملانے کا ایموجی شیئر کیا ہے۔جس سے یہ قیاس آرائیں جنم لے رہی ہیں کہ عائزہ بھارتی فلم یا کسی پراجیکٹ کا حصہ بننے والی ہیں اور اس کیلئے کولیب کر رہی ہیں۔اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کوئی واضح معلومات تو فراہم نہیں کیں مگر اس ایموجی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جلد ہی کچھ نیا کرنے والی ہیں جس کا اب مداحوں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔