غزہ میں اسرائیلی حملے ظلم و سفاکیت کی علامت ہیں،اقوام متحدہ

0
31

جنیوا(این این آئی )اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنے فضائی حملے دوبارہ شروع کیے ہیں تو دوسری طرف اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امورنے اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہا ہے کہ آبادی والے علاقوں پر اسرائیلی بمباری ظالمانہ جرائم کی علامت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دفتر کے ترجمان جینس لایرکے جنیوا میں کہا کہ غزہ میں انسانی جان اور وقار کی صریح بے توقیری ہو رہی ہے۔ جنگ کی کارروائیوں کو ہم ظالمانہ جرائم کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غزہ میں فلسطینی دھڑوں نے دوبارہ راکٹ داغنا شروع کر دیا ہے۔